تازہ تریننیشنل خبریں

حکمران اب ہل چکے، یہ گرتی ہوئی دیوار ہیں:مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما ئے اسلام(جے یو آئی )ف اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اب ہِل چکے ہیں ، یہ گرتی ہوئی دیوار ہیں، جن کی کرسی اپنی تھی، ان کی کرسی مضبوط ثابت نہ ہوسکی تو عمران خان تو پرائی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں،حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ، 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

حب میں علما ءکنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی امریکی نظام توکبھی ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، ہماری غیرت ایسے حکمرانوں کو حق حکمرانی کی اجازت نہیں دیتی، ملک چلانے کے لیے عقل ہونا بھی لازمی ہے، ملک کی معیشت اور امن و امان تباہ ہوچکے،قوم کو مرغیاں،کٹے لینے کا کہا جارہا ہے کہ اس سے معیشت بہتر ہوگی،حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ، 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
مولانافضل الرحمان کا کہناتھاکہ ملک چلانے کے لیےعقل ہونا بھی لازمی ہے، ملک کی معیشت اور امن و امان تباہ ہوچکے،قوم کو مرغیاں،کٹےلینےکاکہاجارہا ہے کہ اس سے معیشت بہتر ہوگی، تباہ معیشت میں قومی سلامتی پالیسی کیسے مرتب کی جاسکتی ہے؟ملک چلانے کے لیے عقل ہونا بھی لازمی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button