پاکستان

موقع ملا تو خیبرپختونخوا کو پنجاب بنا کر چھوڑوں گا،وزیراعظم شہباز شریف

مانسہرہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے مانسہرہ میں ایک ارب کے پیکیج اور میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا کو پنجاب بناؤں گا، انا پرست اور یوٹرن لینے والے کے دور میں مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہوا ،دو کروڑ نوکریاں دور کی بات ایک نوکری نہیں دی ،

لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے، ہزارہ کی الیکٹرک کمپنی کااعلان کرتا ہوں جس سے بے پناہ فوائد ملیں گے ،اگلے بجٹ میں نوجوانوں کے لیے بیٹے، بیٹیوں کے لیے فری لیپ ٹاپ مہیا کریں گے،خیبرپختونخوا کی حکومت آٹے کو سستا کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ میں 10 کلو آٹے کی بوری پنجاب کی قیمت 490 روپے میں دوں گا، قرضوں کو اتنا بوجھ ہے کہ شاید ہماری نسلیں بھی یہ قرضے نہ اتار سکیں،عمران خان نے ایک اینٹ نہیں لگائی،ہم نواز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کریں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ پشاور کو لاہور کی طرح ترقی دلانی ہے تو آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس شخص سے نجات حاصل کریں گے، جو انا پرست ہے، جو یوٹرن لیتا ہے، اس کے دور میں مہنگائی آسمانوں سے باتیں کرتی رہی، غربت میں اضافہ ہوا، ایک اینٹ نہیں لگائی، دو کروڑ نوکریاں دور کی بات ایک نوکری نہیں دی ، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے۔انہوںنے کہاکہ فیصلہ کرلو کہ پاکستان تعمیر کرنے والا نواز شریف ہے یا عمران خان۔انہوں نے کہا کہ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ زندگی لگا دوں گا اور آپ کو خوشحال بناؤں گا۔انہوںنے کہاکہ مانسہرہ کے لوگوں آج میں مانسہرہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کرتا ہوں، اس کالج سے ڈاکٹر بن کر عوام کی خدمت کریں۔شہباز شریف نے کہاکہ مانسہرہ اور گردو نواح کے علاقوں کی ترقی اور گلی محلوں کے مسائل کے لیے ایک ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتا ہوں۔

اسی طرح ہزارہ کے لیے علیحدہ الیکٹرک کمپنی کا مطالبہ کیا گیا ہے،میں یہاں ہزارہ کی الیکٹرک کمپنی کا اعلان کرتا ہوں جس کے آپ کو بے پناہ فواد ملیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگلے بجٹ میں نوجوانوں کے لیے بیٹے، بیٹیوں کے لیے فری لیپ ٹاپ مہیا کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ لوگ ہزارہ موٹروے سے گزرتے ہیں اور نوازشریف کو دعائیں دیتے ہیں، میں جب ہزارہ موٹروے سے گزرا تو نواز شریف کو دعائیں دیں۔ ملتان سکھر موٹروے 2016 میں آغاز کیا اور اس کی تعمیر اپنے دور میں مکمل کی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو خوشحال اور ترقی سے ہمکنار کرانے کے دن رات محنت کی۔انہوںنے کہاکہ دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنا پڑیں تاہم 8 کروڑ لوگوں کو سبسڈی بھی دی۔

عمران خان نے آخری دنوں میں تیل کی قیمتیں کم کیں کیونکہ اس کو پتہ تھا کہ وہ آئینی طریقے سے جارہا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت آٹے کو سستا کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ میں 10 کلو آٹے کی بوری پنجاب کی قیمت 490 روپے میں دوں گا،

مجھے اب تک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جواب نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ آٹا سستا کریں،میں پھر کہہ رہا ہوں کہ کپڑے بیچوں گا لیکن آٹا سستا کروں گا۔

انہوںنے کہاکہ قرضوں کو اتنا بوجھ ہے کہ شاید ہماری نسلیں بھی یہ قرضے نہ اتار سکیں۔ لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ہے۔ ہ

م نواز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کریں گے۔بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں 30 سے 35 فیصد ٹرن آؤٹ ہے جو حوصلہ افزا خبر ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دوردراز رہنے والے لوگوں کو جمہوریت پر یقین ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button