پاکستان

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے استعفیٰ دے دیا

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرادیا ہے۔اپنے استعفیٰ میں سعید آفریدی نے لکھا کہ ’’ میں ممبر صوبائی اسمبلی سندھ ،سعید آفریدی آپ کا انتہائی مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے موقع فراہم کیا اور میں رکن صوبائی اسمبلی بنا ، میں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اسمبلی سے استعفیٰ آپ کو پیش کر رہا ہوں اور آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کام جاری رکھوں گا اور آپ کےساتھ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ میں شانہ بشانہ رہوں گا ۔ انہوں نے آخر میں ’’ عمران خان زندہ باد بھی لکھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button