”گھر میں داخل ہوتے وقت درود شریف کےبعد چھ آیات کو پڑھیں“
گھر میں داخل ہوتے وقت درود شریف کے بعد ان چھ آیات کا کو پڑھیں ، انشاء اللہ رزق دروازے توڑ کر آئے گا، حضور نبی کریم ؐ کا ارشاد گرامی ہے کہ جو آدمی گھر میں داخل ہوتے وقت 3 باتوں کا اہتمام کرے گا تو رزق اس کے دروازے توڑ کر آئے گا۔ پہلا وہ گھر میں داخل ہوتے وقت السلام و علیکم و رحمتہ اللہ بولے خواہ سامنے کوئی موجود ہے یا نہیں۔ اس کے بعد ایک بار سورۃ الاخلاص پڑھے
اور پھر مجھ پر ایک بار درود شریف بھیجے، اس حقیقت سے کوئی انسان انکار نہیں کر سکتا دنیا میں ہر امیر غریب ، نیک اور بد کو قانون قدرت کے تحت غموں ، دکھوں ، پریشانیوں ، بیماریوں سے کسی نہ کسی شکل میں ضرور واسطہ پڑتا ہے، لیکن وہ انسان خوش قسمت ہے جو اس غم اور پریشانی کو صبر و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرتا ہے۔ سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں امن الرسول سے آخر تک رات میں سوتے وقت پڑھا کریں اس لئے کہ : سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں امن الرسول سے ختم تک ایسے ہیں کہ جس گھر میں تین رات تک پڑھی جائیں شیطان اس کے قریب نہیں جاتا ۔ (ترمذی ‘نسائی‘ ان حبان‘ حاکم ‘حصن حصین) حدیث شریف میں ہے کہ حضور پاک ﷺ نے فرمایا اللہ پاک نے سورہ بقرہ کو ایسی دو آیتوں پر مکمل فرمایا جنہیں اپنے اس خزانے سے دی ہیں، جو اس کے عرش
کے نیچے ہے، انہیں خود بھی سیکھو اور اپنی عورتوں اور بچوں کو بھی سکھاﺅ، کیونکہ یہ آیتیں رحمت ہیں، قرآن اور دعا ہیں۔(حاکم ‘حصن حصین) حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں کسی رات پڑھ لے تو یہ دونوں آیتیں اس کیلئے ہو جائیں گی۔