جسے رات کو نیند نہیں آتی وہ یہ سورہ پڑھے
اکثر بچوں اور بڑوں کو ٹھیک سے نیند نہ آنے کی شکایت ہوتی ہے اور اس حوالے سے کئی نیند کی گولیوں کا استعمال بھی شروع کردیتے ہیں جو آگے جاکر ایک نشہ بن جاتا ہے اور یوں آپ قدرتی نیند سے محروم بھی ہوجاتے ہیں تو اس حوالے سے اس تحریر میں بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے میٹھی اور سکون کی نیند لانے کا مجرب عمل پیش کررہے ہیں کہ
انشاء اللہ کچھ ہی دنوں میں گولیاں کھانے والے سکون کی نیند حاصل کریں گے کہ ان کی گولیاں بالکل چھوٹ جائیں گی اور اسی طرح جو بچے رات بھر جگاکر ماں باپ کی نیندیں خراب کرتےہیں وہ بچے بھی انشاء اللہ سکون سے رات بھر سوسکیں گے اور تنگ نہیں کریں گے انشاء اللہ ۔یہ عمل اچھی طرح ذہن نشین کرلیجئے۔پہلا عمل بچوں کی سکون کی نیند کے لئے : بچے کے لئے تسبیح فاطمہ یعنی 33 مرتبہ سبحان اللہ 33مرتبہ الحمد للہ اور 34مرتبہ اللہ اکبر پڑھ کر دن میں کسی بھی وقت پانی پر دم کرلیجئے یہ پانی بچے کو بھی پلا دیں اور پھر کچھ پانی بچا کر اس پانی کو بچے پر بھی تھوڑا سا چھڑک دیں
اس کے سر پر اس کے کندھوں پر وغیرہ وغیرہ اور تھوڑا پانی لے کر بچے کی جو الماری ہے جہاں پر اس کے کپڑے وغیرہ موجود ہوتے ہیں دھلے ہوئے تو وہاں پر ان کپڑوں پر بھی چھڑکاؤ کردینا ہے۔ اسی کے ساتھ یہ کرنا ہے کہ یہ جو پانی ہوگا صبح شام دو مرتبہ بچے کو پلانا ہے اور جب پانی ختم ہوجائے تو آپ پھر دوبارہ سے وہی عمل کر کے نیا پانی دم کرلیں اسی کے ساتھ یہ عمل بلا ناغہ 41 دن تک جاری رکھنا ہے اس میں کسی قسم کا ناغہ نہ ہو خواتین اس کو ناغہ کے دنوں میں بھی پڑھ سکتی ہیں اسی کیساتھ جمعرات کو سورہ کہف ایک مرتبہ دم کریں اور اسکو الگ سے پانی پر دم کر کے اس بچے کو پلانا ہے
پورا دن اس میں سے تھوڑا تھوڑا پلاتے رہیں اور وہ پانی بچے کو اس طرح سے پلانا شروع کرنا ہے 41 دن تک جب جمعرات آئے الگ سے پانی دم کریں اور اگلی جمعرات تک پلاتے رہیں اس طرح سے آپ نے عمل کرلینا ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کافی، چائے یا قہوہ کا کثرت سے استعمال کریں جن میں کیفین کی مقدار بے حد زیادہ ہوتی ہے جبکہ اس کے علاوہ بے شمار ایسے گرم مشروبات ہیں جنہیں آپ سونے سے قبل استعمال کرسکتے ہیں جن میں گرم دودھ اور لیمن ٹی وغیرہ شامل ہیں۔شدید بھوک یا بھرے پیٹ کے ساتھ بستر پر نہ جائیں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ اگر آپ کا معدہ غذا سے بھرا ہو گا تو
اسے معدہ اسےہضم کرنے میں مصروف ہوگا خاص کر مرغن غذا جسے ہضم کرنے میں معدے کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ سونے سے قبل ہلکی اور مناسب خوراک کھائی جائے۔سونے سے کافی دیر قبل کھانا کھالیں تاکہ سوتے وقت کھانا ہضم ہو جائے یہ بھی یاد رکھیں کہ اگر آپ کا معدہ مکمل خالی ہو گا اور آپ کو شدید بھوک کا سامنا ہو گا اس صورت میں بھی نیند آپ سے کافی دور ہوگی اس لیے پرسکون نیند حاصل کرنے کےلیے لازمی ہے کہ معدہ نہ تو مکمل طور پر بھرا ہو اور نہ خالی.یہ بات اکثر مشاہدے میں آئی ہے کہ آپ اپنے بستر کو جتنا پر آسائش اور آرام دہ بناتے ہیں صبح بیدار ہونے میں آپکو اتنی ہی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خواب گاہ میں اندھیرا ہماری جلد میں ایسے حساس خلیات ہیں جو روشنی کو نوٹ کرلینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے خواب گاہ جتنی پرسکون ہو گی وہاں روشنی ہلکی ہوگی نیند بھی جلدی آئی گی اور پرسکون ہو گی کیونکہ جلد میں موجود حساس سینسرز روشنی کو محسوس کرتے ہی دماغ کو ایسے سگنلز بھیجتے ہیں جن سے وہ جسم کو بیدار رہنے کے احکامات ارسال کرتا ہے اور آپ پرسکون طور پر نہیں سوسکیں گے۔