پاکستان

کیا پاکستان کا نام بدل کر بنی گالہ رکھ دیں ؟ مفتاح اسماعیل

کیا پاکستان کا نام بدل کر بنی گالہ رکھ دیں ؟ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے تحریک انصاف نے گری ہوئی حرکت کی، کیا تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر کو شرم نہیں آئی،

یہ سیاست پر سب کچھ قربا ن کرنےپر تلے ہیں،آپ تمام حدیں پار کرچکےہیں، کیا پاکستان کا نام بدل کر بنی گالہ رکھ دیں؟۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کے دوران آڈیو لیک ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واضح ہوگیا ان کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں۔

پی ٹی آئی نے اچھا کام نہیں کیا اگر ملک کو نقصان پہنچانا سیاست ہے تو ایسی سیاست چھوڑ دیں، کیوں کہ ہم نے سیاست کو داؤ پر لگاکر ملک کو بچایا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے نے کہا کہ آپ نے 72 گھنٹے پہلے خط لکھا، کیا ہمیں نہیں پتہ کہ ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے، کیا وفاقی حکومت کو زبانی جمع خرچ پر پیسے دیتی؟

چیئرمین پی ٹی آئی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائیں انہوں نے حکومت میں آکر کیا بہتری کی؟

اس کے باوجود ہم نے حکومت میں آتے ہی تحریک انصاف کو میثاق معیشت کی دعوت دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button