پاکستان

ہم صرف خیبرپختونخوا کے مفادات کا تحفظ کریں گے، تیمور جھگڑا

ہم صرف خیبرپختونخوا کے مفادات کا تحفظ کریں گے، تیمور جھگڑا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ہم خیبرپختونخوا کے عوام کی مفادات کا تحفظ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی کے پی کے آفیشل اکائونٹ سے تیمور جھگڑا کا ایک ویڈیو شیئر کی جس کے مطابق تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ہم خیبرپختونخوا کے عوام کی مفادات کا تحفظ کریں گے۔ قبل ازیں وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے دو روز قبل کہا تھا کہ

ہم غدار نہیں اور صوبے کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ایک ماہ سے مفتاح اسماعیل کے ساتھ ڈیل کر رہا ہوں،

ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آ رہا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارا ایم او یو سائن کرنا ان کی ضرورت تھی،

ہم نے 24 گھنٹوں کے اندر جواب دیا اور ایم اویو پردستخط کیے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ افسوس مسلم لیگ ن کی حکومت میں

بات چیخ کر کی جاتی ہے، ہم کبھی وفاق کے مفاد کے ساتھ نہیں کھیلیں گے، ہم غدار نہیں، صوبے کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button