پاکستان

دوست ہو تو ایسا ،چین کی سیلاب زدگان کیلئے دل کھول کر امداد ،پاکستانیوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہاہے کہ پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے حالیہ نقصانات پر چین کو بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے ، چین مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے کل 25ہزار ٹینٹ پاکستان پہنچ جائیں گی جبکہ چینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سمیت دیگر اداروں نے بھی امداد دی ہے ، خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا رثانی کھر

نے کہا ہے کہ عالمی برادر ی کو چاہیے کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان حکومت سے بھرپور تعاون کریں ،سی پیک منصوبہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کی لازوال مثال ہے اور چین نے ہمیشہ ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ انہوںنے یہ بات پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام چین کی کیمونسٹ پارٹی کی بیسویں کانگریس کے موقع پر مقامی منعقدہ سلک روٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب سے سینیٹر مشاہد حسین سید ، سینیٹر انوار الحق کاکڑ ، سینیٹر فرحت اللہ بابر ، سینیٹر زرقا اور مصطفی مشاہد نے بھی خطاب کیا ۔چین میں پاکستان کے سفیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے جو نقصان ہوا ہے اس پر چین کی حکومت اور عوام کو افسوس ہے ،دونوںممالک کی بہت گہری دوستی ہے اور چینی عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چین سے بھرپور امداد دی جائیگی کل منگل کو پچیس ہزار ٹینٹ کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ جائیگی جبکہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے بھی کیش کی مدد میں مالی امداد دی ہے ۔

پندرہ سو ملین روپے چینی ایمپلائز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیئے ہیں اور مزید امداد دی جائیگی ۔چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات ہیں اور 2015ء میں چینی صدر کے دورے کے دو ران سی پیک کا تاریخی منصوبہ شروع کیا گیا جس کے 47بڑے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور 85000پاکستانیوں کوملازمتیں فراہم کی گئی ہیں ،اب زرعی شعبے میں تعاون کو فر وغ دیا جارہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایکسپورٹ چار بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی ،سی پیک منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھایا جارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ سلک رو ٹ چین کا ایک اہم ایجنڈا ہے اور چینی عوام اس کی کامیابی چاہتے ہیں ۔ خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہاکہ سیلاب سے جو نقصان ہوا ہے ایسا کبھی پاکستان میں نہیں ہوا تھا ،عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیاں ہورہی ہیں جس سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے ۔

عالمی برادری کو پاکستان سے بھرپور تعاون کر ناچاہیے انہوںنے کہاکہ چین اور پاکستان کے تاریخی تعلقات ہیں ، چین سے دوستی پر پاکستان میں مکمل اتفاق رائے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک پاکستان کی ترقی ایک اہم منصوبہ ہے ، مقامی لوگوں کو روز ملا ہے ، چین نے آٹھ سو ملین لوگوں کو غربت سے نکالا ، عالمی سطح پر اقوام متحدہ سمیت عالمی فورم پر چین نے ہمیشہ پاکستانھ کا ساتھ دیا ۔

خطے میں امن کے فروغ کیلئے بھی چین کا کر دار قابل ستائش ہے ۔ مشاہد حسین سید نے کہاکہ پاکستان میں ایٹمی پروگرام، مسئلہ کشمیر اور چین سے تعلقات کو مضبوط بنانا تمام سیاسی جماعتوں میں مکمل اتفاق رائے ہے ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک ایک تاریخی منصوبہ ہے اور چینی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی متاثر ہوئی ہے اور عالمی برادری کو آگے بڑھ کر تعاون کرنا چاہیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button