پاکستان

پاکستان کے غدار بے نقاب سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ،پاکستانی عوام ملک کیخلا ف سازش پر پھٹ پڑے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن ) شوکت ترین اور پنجاب و خیبر پختون خوا کے وزرائے خزانہ کی ٹیلیفونک گفتگو پر ملک بھر میں شدید ردعمل ، ”پاکستان کے غدار بے نقاب ”سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، پاکستانی عوام ملک کیخلاف ہونے والی اندرون خانہ سازشوں

پر پھٹ پڑے اور کہا پاکستان کے غدار بے نقاب ہوگئے ، کارروائی تو ایسے لوگوں کیخلاف ہوئی چاہئے جو ملک کیخلاف سازشیں کرتے ہیں ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ اسٹیک پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت نہیں ریاست ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے جس معاہدے پر گفتگو کی ہے وہ حفیظ شیخ اور شوکت ترین نے کیا تھا، جبکہ شہباز حکومت نے آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کے معاہدے کی پاسداری کی۔فیصل سبزواری کا مزید کہنا ہے کہ یہ کس ڈگر پر ملک کو لے جا رہے ہیں، انہوں نے جو حرکت کی ہے وہ شرمناک ہے، حب الوطنی کا پرچار کرنے والے ہمیں تو الفاظ کی بنیاد پر غدار قرار دیتے رہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس نے یہ حرکت کی ہے اور کرائی ہے وہ عام پاکستانی سے مخلص نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button