پاکستان

لاہور میں بھائی کے ساتھ سوئمنگ پول جانے والی 10 سالہ بچی ’زیادتی‘ کے بعد قتل

سوئمنگ پول جانے والی 10 سالہ بچی ’زیادتی‘ کے بعد قتل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے تھانہ مناواں کے علاقے شریف پورہ میں 10 سالہ بچی کو سوئمنگ پول میں مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دای گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کے مطابق درج ایف آئی آر کے مطابق 10 سالہ ماریہ بھائی اور چھوٹی بہن کے ساتھ سوئمنگ پول پر گئی، نہاتے ہوئے وہ پول سے غائب ہوگئی، پول کے مالک علی رضا نے بتایا کہ بچی گھر چلی گئی،

ماریہ کو ہر جگہ تلاش کیا گیا لیکن وہ کہیں نہیں ملی۔ایف آئی آر متن کے مطابق دوبارہ سوئمنگ پول آنے پر پتا چلا کہ بچی ڈوب گئی تھی، اسے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

والدین کا الزام ہے کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے، قتل ہفتہ کو ہوا تھا پولیس نے صرف ایف آئی درج کی ہے۔

اہل خانہ اور محلے داروں نے لاش رنگ روڈ پر رکھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا اور سڑک بلاک کردی۔پولیس کے مطابق

بچی کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، تفتیش جاری ہے جو بھی قتل میں ملوث ہوا گرفتار کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button