کراچی(آئی این پی) اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔پشاور زلمی کی جانب سے ہر بار معروف شخصیات کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا سلسلہ برقرار ہے، اس بار انہوں ںے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کو بھی اپنی فرنچائز کا ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔قبل ازیں پشاور زلمی کی جانب سے ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کو پہلے ہی پشاور زلمی کا ایمبیسڈر بنایا جاچکا ہے اس میں اب اضافہ کیا گیا ہے۔