تازہ ترینلائف سٹائلنیشنل خبریں

نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو ہتک عزت کو نوٹس بھجوادیا

ٹی وی میزبان نادیہ خان نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے اپنے وکیل کے ذریعے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔نادیہ خان نے انسٹاگرام پر کی جانے والی ایک پوسٹ میں بتایا کہ میرے وکیل شرمیلا فاروقی کو ایک خاتون کے خلاف توہین آمیز ریمارکس استعمال کرنے پر ہتک عزت کے لیے 50 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں۔ کاش اس نے کسی ضرورت مند خاتون یا بے سہارا بچے کے لیے کوئی ایک نیکی کی ہوتی تو تب بھی وہ میڈیا اور ہماری توجہ حاصل کرتی۔ انصاف کے لیے لڑائی، خواتین کے لیے لڑائی، کوئی بھی ہماری بے عزتی نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی نے بھی نادیہ خان کو 50 ملین ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا ہے۔چند روز قبل نادیہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے مبینہ طور پر تمسخر اڑانے والے انداز میں ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھ رہی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button