تازہ ترینلائف سٹائلنیشنل خبریں

عاطف اسلم نے فٹ پاتھ پر بیٹھ کر مداح کی خواہش پوری کردی

گلوکار عاطف اسلم کی فٹ پاتھ پر گٹار تھامے گلوکاری کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ زیب عباسی نامی صارف نے ویڈیو شئیر کی جس میں عاطف اسلم کو طلبا کے درمیان زمین پر بیٹھے گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

صارف نے شیئر کی گئی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اپنے ایک دوست کی سالگرہ کی تقریب کے بعد دوستوں کے ہمراہ یونیورسٹی (LUMS) آئے تو اُنہوں نے یونیورسٹی کے پیومنٹ میں گلوکار کو بیٹھے ہوئے دیکھا۔صارف نے مزید لکھا کہ اُنہوں نے عاطف اسلم کو بتایا کہ آج اُن کے دوست کی سالگرہ ہے اور درخواست کی کہ اس دوست کے لیے ایک گانا گنگنادیں جس کے بعد گلوکار نے اس درخواست پر برتھ ڈے بوائے سے اس کی عمر پوچھی اور گِٹار لا کر گانا شروع کردیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button