تازہ ترینصحت و زندگی

آپریشن سے بچے کی پیدائش کے بعد مائیں موٹی ہوجاتی ہیں یا نہیں اور کمر میں درد کی کیا وجوہات ہیں؟

ہمارے ہاں سی سیکشن یعنی آپریشن سے ڈلیوری یا بچے کے پیدائش سے متعلق کئی قسم کی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیںجبکہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کی خواتین ان غلط فہمیوں کی حقیقت جاننے کی کوشش بھی نہیں کرتی ہیں- اگرچہ کچھ باتیں واقعی حقیقت بھی ہوتی ہیں لیکن جو دو چیزیں جو سی سیکشن کے حوالے سے ہمارے درمیان عام ہیں ان میں سے ایک سی سیکشن کے بعد خاتون کا موٹاپے کا شکار ہونا اور دوسرا کمر میں درد رہنا ہے-پہلے ہم کنسلٹنٹ گائنالوجسٹ ڈاکٹر مصباح ملک کی اس ویڈیو سے جانیں گے کہ کیا واقعی سی سیکشن کسی خاتون کو موٹاپے کا شکار بنا سکتا ہے یا پھر اس کی وجوہات کچھ اور ہیں-پہلے ہم کنسلٹنٹ گائنالوجسٹ ڈاکٹر مصباح ملک کی اس ویڈیو سے جانیں گے کہ کیا واقعی سی سیکشن کسی خاتون کو موٹاپے کا شکار بنا سکتا ہے یا پھر اس کی وجوہات کچھ اور ہیں-

بچے کی پیدائش ایک آسان عمل نہیں ہوتا ہے اس میں کئی قسم کی پیچیدگیوں کے امکانات موجود ہوتے ہیں- جن کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر بچے کی پیدائش کے طریقے کار کا فیصلہ کرتے ہیں ۔ عام طور پر اگر کسی قسم کی پیچیدگی نہ ہو تو بچے کی پیدائش بغیر آپریشن کے نارمل طریقے سے ہو جاتی ہے مگر کسی بھی قسم کی پیچیدگی کی صورت میں ڈاکٹر بچے یا ماں کو خطرے سے بچانے کی خاطر سی سیکشن کا مشورہ دیتے ہیں- اس حوالے سے ماؤں کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ وہ کون سے حالات ہوتے ہیں جب سی سیکشن ان کے لیے اور بچے کے لیے بہتر ہوگا اور سی سیکشن کیا ہوتا ہے اور اس کے بعد کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں-

سی سیکشن کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے؟
سی سیکشن یا سیزيرین ڈلیوری سے مراد ایسی ڈلیوری ہے جس میں آپریشن کے ذریعے ماں کا پیٹ کاٹ کر اس میں سے بچے بچے دانی سے نکالا جاتا ہے اور یہ ایک بڑا آپریشن تصور کیا جاتا ہے- اس کی وجوہات مختلف حالات کے مطابق ہوتی ہیں مثال کے طور پر اگر لیبر پین اس درجے کے نہ ہو کہ وہ بچے دانی کا منہ مناسب انداز میں کھول سکے یا بچے کی حالت ٹھیک نہ ہو اس کی دل کی دھڑکن کم ہو ، بچے کی پوزیشن درست نہ ہو اور نارمل ڈلیوری کی صورت میں اس کے سانس بند ہونے کا اندیشہ ہو ،بچے دانی میں ایک سے زیادہ بچے ہوں ،بچے کے گرد اوول نال لپٹی ہو،ماں دل کی کسی بیماری میں مبتلا ہو یا ایسی کسی بیماری میں مبتلا ہو کہ وہ لیبر پین برداشت نہ کر سکتی ہو،یا پھر ماضی میں بھی اس سے پہلا بچہ سی سیکشن سے ہو چکا ہو ۔ یہ تمام وجوہات کے سبب ماں کا سی سیکشن کر کے بچہ نکالا جاتا ہے –

سی سیکشن کے حوالے سے ماؤں کو کیا جاننا ضروری ہے؟
سی سیکشن کروانے سے قبل ماں کو کچھ باتوں کے بارے میں وقت سے پہلے آگاہ ہونا ضروری ہے تاکہ وہ سی سیکشن کے بعد ہونے والے مسائل اور ان کے حل کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوں-

1: اس صورتحال کی ذمہ دار آپ نہیں ہیں
سی سیکشن ایک ایسا طریقہ کار ہے جو کسی بھی ماں کے ساتھ ہو سکتا ہے اور اس کی ذمہ دار آپ نہیں ہیں اور بڑی بوڑھیاں جو اس کا الزام ماں کے غیر صحت مند رویے کو قرار دیتی ہیں- یہ ایک غلط عمل ہے یہ ایک میڈیکل کنڈیشن ہے جو کسی کے ساتھ کبھی بھی ہو سکتی ہے-

2: یہ ایک بڑا آپریشن ہے
یہ ایک بڑا آپریشن ہے جس میں ماں کے پیٹ اور بچے دانی کو کھولا جاتا ہے اس لیے ماں کو اس حوالے سے ذہنی طور پر تیار ہونا چاہیے اور اس کے اثرات سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے-

3: آپریشن میں نشہ دیا جاتا ہے
اس آپریشن میں چونکہ ماں کو نشہ دیا جاتا ہے تاکہ بے ہوش کر کے آپریشن کیا جا سکے- اس لیے اس نشے کے بعد از اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں متلی ، الٹی ، کھانسی وغیرہ شامل ہیں-

4: انفیکشن کے امکانات
چونکہ یہ آپریشن پیٹ کھول کر کیا جاتا ہے جس کے بعد جسم میں اندرونی اور بیرونی طور پر ٹانکے لگائے جاتے ہیں جن میں زخموں میں انفیکشن کے امکانات عام ڈلیوری کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں-

5: پیشاب کی تھیلی
اس آپریشن سے قبل ہی پیشاب کی تھیلی لگا دی جاتی ہے تاکہ پیشاب بلیڈر میں جمع ہونے کے بجائے تھیلی میں جمع ہوتا رہے اور بلیڈر بچے دانی کے اوپر بوجھ کا سبب نہ بنے ۔آپریشن کے بعد حالت مستحکم ہونے کے بعد چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران اس کو اتار دیا جاتا ہے-

6: ادویات کا استعمال
اس آپریشن کے بعد زخموں کے اندر کافی درد ہوتا ہے جس سے محفوظ کرنے کے لیے ڈاکٹر درد کش ادویات دیتے ہیں- اس کے علاوہ انفیکشن کے خطرے سے بچنے کے لیے بھی اینٹی بائوٹک ادویات دی جاتی ہیں جن کا استعمال زخم ٹھیک ہونے تک جاری رکھنا ہوتا ہے اور ان ادویات کا انتخاب ڈاکٹر کے مشورے سے کیا جائے جو دودھ پلانے والی ماؤں کی حالت کو دیکھتے ہوئے کرتے ہیں-

7: آپریشن کے بعد احتیاط
اس آپریشن کے بعد سیڑھیاں چڑھنے اور اترنے اور وزن اٹھانے میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے- کیوںکہ بظاہر اوپر سے زخم ٹھیک بھی ہو جائيں تو اندرونی زخموں کو بھرنے میں چھ سے آٹھ ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے-

8: دودھ پلانے میں دشواری
سی سیکشن کروانے والی ماؤں کے دودھ کو اترنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں- اس کے علاوہ درد کے سبب ماں کو بھی دودھ پلانے میں دشواری ہوتی ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر سی سیکشن سے پیدا ہونے والے ماں کا دودھ نہیں لے سکتے- مگر اس حوالے سے ماں کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ بچہ دودھ پینے کی کوشش کرے تاکہ جب دودھ بننا شروع ہو جائے تو وہ دودھ پی سکے-

9: سی سیکشن سے پیدا ہونے والےبچے
سی سیکشن سے پیدا ہونے والے بچے ایک کمزور مدافعتی نظام کے حامل ہوتے ہیں اس لیے وہ فوری طور پر بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں اس لیۓ ان کا خیال زیادہ رکھنا ضروری ہوتا ہے-

10: اگلے سی سیکشن کے لیۓ تیار رہیں
اگر آپ کا پہلا بچہ سی سیکشن سے ہوا ہے تو آپ کو اس حوالے سے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے کہ اگلے بچوں کی پیدائش کے بھی سی سیکشن سے ہونے کے امکانات نوے فی صد ہوتے ہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button