تازہ تریننیشنل خبریں

پیپلز پارٹی کے لیے نئی مشکل، جماعت اسلامی کے بعد ایک اور جماعت نے دھرنا دیدیا

جماعت اسلامی کے بعد پی ایس پی نے بلدیاتی قانون کے خلاف فوارہ چوک پر دھرنا دیدیا ہے۔

دھرنے کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اللہ اس قوم کی حالت نہیں بدلتاجواپنی حالت نہ بدلے، کراچی کےلوگوں نےبتادیاملکی حالات بدلیں گے۔ کراچی پورےملک کوچلاتاہے،ہم شہرکےحالات بدلیں گے۔ملک کو بند گلی میں لاکر کھڑا کردیاگیا۔ صوبوں کوقومی آمدن سے 56فیصدملتاہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کووفاق سےایک ہزارارب روپے مل رہےہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےجھانسےمیں کبھی نہیں آنا، اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے چاہئیں۔ پی ایس پی نے اس سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرن دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اسوقت ان کا دھرنا فوارہ چوک پر جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button