تازہ ترینکھیل

بھارت کے ورلڈکپ میں تاریخی فتح، محمد رضوان نے دل کی بات کہہ دی

قومی کرکٹر محمد رضوان نے کہا کہ بھارت کو ورلڈکپ میں شکست دینے کے بعد جو خوشی ملی وہ اب تک محسوس ہوتی ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل سب باتیں کررہے تھے کہ کل بھارت کے خلاف میچ ہے،کل سب سے بڑا میچ ہے۔مگر میں سب سے کہہ رہا تھا کہ کل دیگر میچز کی طرح ہی ایک میچ ہے،مجھے تو کچھ الگ محسوس نہیں ہورہا۔تاہم اس میچ کے جیتنے کے بعد جو استقبال اور خوشی ملی میں اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔شاید یہ میرا بھارت کے خلاف پہلا میچ تھا یا پھر ورلڈکپ کا میرا پہلا میچ تھا۔مگر اس کے بعد ہمیں جو پیار ملا میں اسے اب تک محسوس کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button