آ ٹھ سالہ معصوم بچی کو اغوا ءکے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل گرفتار ، ملزم کامقتول بچی سے کیا رشتہ تھا ؟جانئے
پولیس نے سات سالہ معصوم بچی کو اغوا ءکے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل کوگرفتار کر لیا،قاتل بچی کا قریبی رشتہ دار اور ہمسایہ بھی تھا، سفاک قاتل نے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کودوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا اورپھر اہل خانہ کے ساتھ مل کربچی کو تلاش بھی کرتا رہا ۔
پولیس کےمطابق شرقپور شریف کے علاقہ پرانی بھینی کی رہائشی آٹھ سالہ مافیہ جسے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا تھا کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ۔ایس ایچ او تھانہ شرقپور شریف چوہدری عبدالطیف گجر اور ان کی ٹیم نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے معصوم مافیا کے قاتل کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم غلام علی بچی کا ہمسایہ اور قریبی رشتہ دار ہے جو بچی کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر بچی کے قاتلوں کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی رچاتا رہا جبکہ مقدمہ میں گواہ بن کر پولیس کو چکمہ دیتا رہا ،شک پڑنے پر پولیس نے ملزم غلام علی کو گرفتار کرلیاہےجس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔