پاکستان

بھارتی گلوکارسدھو موسے والا نے قتل سے 2 ماہ قبل کس پاکستانی اداکارہ کو خصوصی ویڈیو بھیجی تھی اور اس میں کیا پیغام تھا ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بھارتی گلو کار سدھوموسے والا نے موت سے دو ماہ قبل پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کواپنے ایک دوست کی ویڈیو بھیجی تھی، اس ویڈیو میں سدھو کا دوست سعدیہ خان کو کہہ رہا ہے کہ ‘میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں اور آپ سے ملنے کی خواہش رکھتا ہوں۔

اداکارہ سعدیہ نے سدھوموسے والا کی موت کے بعد ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘زندگی بالکل غیر متوقع ہے، سدھو موسے والا نے مرنے سے دو ماہ پہلے مجھے اپنے دوست کی یہ ویڈیو بھیجی تھی۔سعدیہ خان نے اپنی اسٹوری میں سدھو اور ان کے گھر والوں کے لیے دعائیہ کلمات بھی لکھے۔واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے سدھو کی گاڑی پر حملہ کیا اور 30 سے زائد گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں سدھو اور گاڑی میں موجود دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم سدھو موسے والا اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا نے اس سال کانگریس کے ٹکٹ پرمانسا سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا لیکن انہیں عام آدمی پارٹی کے امیدوار وجے سنگلا نے63 ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ سدھو نے اپنے گانے ‘Scapegoat’ میں عام آدمی پارٹی اور اس کے حامیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ’غدار‘ کہا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایک روز قبل ہی پنجاب حکومت کی جانب سے ان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔

گلوکار کی ہلاکت کی خبر سامنے آتے ہی بھارتی فلم انڈسٹری اور سیاستدانوں نے ان کی موت پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا 17 جون 1993 کو پیدا ہوئے،ان کا تعلق ضلع مانسا کے گاؤں موس والا سے تھا۔ پنجابی گلوکار کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں تھی اور وہ اپنے ریپ کے لیے مشہور تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button