اسلامک کارنر

سورہ یاسین پڑھنے کی برکات

حضور ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے زمین اور آسمان کی تخلیق سے ایک ہزار سال پہلے سورۃطٰہٰ اور سورۃ یٰس کی تلاوت فرمائی۔ جب فرشتوں نے سنا تو کہنے لگے :خوشی اس امت کے لیے جن پر یہ سورتیں نازل ہوں گی ، سعادت مند ہیں وہ سینے جوان سورتوں کو محفوظ کریں گے ، اور سعادت مند ہیں وہ زبانیں جو ان سورتوں کی تلاوت کریں گی ۔‘‘”

عَنْ أَنَسٍ قَالَ النَّبِّيُ ﷺ :‘‘ إِنَّ لِکُلِّ شَیْءٍ قَلْبًا، وَقَلْبُ القُرْآنِ یٰس، وَمَنْ قَرَأَ یٰس کَتَبَ اللهُ لَهُ بِقِرَاءَتِهَا قِرَاءةَ القُرْآنِ عَشْرَ مَرَّاتٍ”. ( سنن الترمذي ۲۸۸۷) ترجمہ: ’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر شے کا ایک دل ہے ،قرآن کا دل یٰسِین ہے ،جو شخص اسے پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس قرآن کا ثواب لکھتے ہیں ۔‘‘“عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ،قَالَ : بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَالَ :« مَنْ قَرَأَ یٰس فِي صَدْرِالنَّهَارِ، قُضِیَتْ حَوَائجُهُ»”. ( سنن الدارمي (۳۴۶۱)،المعجم الأوسط للطبراني (۳۹۰۳)ترجمہ: ’’حضور اکرم ﷺ نے فرمایا :جو شخص دن کے اول حصّے میں سورۃ یٰس پڑھ لیتا ہے اس کی پورے دن کی ضروریات پوری کردی جاتی ہیں ۔

‘‘“قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ :« مَنْ دَاوَمَ عَلٰی قِرَاءَةِ یٰس کُلَّ لَیْلَةٍ، ثُمَّ مَاتَ مَاتَ شَهِیْدٌ”. ( المعجم الأوسط للطبراني ۱۰۱۰)ترجمہ: ’’جس شخص کا ہر رات سورۃ یٰس پڑھنے کا معمول ہو، پھر وہ شخص اپنے بستر پر مرے اللہ تعالیٰ اس کو شہداء میں شامل فرمائیں گے ۔‘‘“سَمِعْتُ أَبَاهُرَیْرَةَ یَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ : مَنْ قَرَأَ یٰس فِي لَیْلَةٍ أَصْبَحَ مَغْفُورًا لَهُ”. ( مسند أبي یعلی ۶۲۲۴)ترجمہ: ’’جو شخص رات کے وقت سورۃ یٰس پڑھ لیتا ہے وہ اس حال میں صبح کرتا ہے کہ اس کے پچھلے تمام (صغیرہ )گناہ بخش دیے جاتے ہیں ۔‘‘بعض روایات میں شبِ جمعہ میں سورہ یٰس پڑھنے کی بھی فضیلت آئی ہے۔

ایک حدیث مبارک میں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:“وَإِنَّ فِي کِتَابِ اللهِ لَسُورَةً تُدْعَی الْعَزِیزَةَ وَیُدْعَی صَاحِبُهَا الشَّرِیفَ یَوْمَ الْقَیَامَةِ تَشْفَعُ لِصَاحِبِهَا فِي أَکْثَرَ مِنْ رَبِیعَةَ وَمُضَرَ وَهِيَ سُورَةُ یٰس”. (وذکر الترمذي الحکیم في نوادرالأصول، تفسیر القرطبي الجزء ۱۵،صفحه۳)ترجمہ: ’’بیشک کتاب اللہ میں ایک ایسی سورت ہے جس کو ’’العزیز ‘‘ کہا گیا ہے اور قیامت کے دن اس کے یاد کرنے والے کو شریف کہا جائے گا ، وہ شفاعت کرےگی اپنے صاحب کے لیے ربیعہ اور مضر (کے لوگوں کی تعداد )سے بھی زیادہ لوگوں کی ،اور وہ سورہ یٰس ہے‘‘۔ فقط واللہ اعلم نیکی کی بات کو پھیلانا بھی صدقہ جاریہ ہے اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button