پاکستان

گمنام حسب اللہ، اب دنیا کے امیر ترین ٹِک ٹاکرز میں شامل

ماسکو (این این آئی)روس کی ریاست داغستان سے تعلق رکھنے والا سوشل میڈیا اسٹارحسب اللہ میگومیدوف اب دنیا کے امیر ترین ٹک ٹاکرز میں شامل ہوگیا ۔حسب اللہ میگومیدوف شہرت حاصل کرنے کے بعد سے ایک پرتعیش زندگی سے لطف اندوز ہورہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں حسب اللہ کا جب آسٹریلیا جانا ہوا تو اس کے ہمراہ سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھے، اس نے مشہور برانڈز کے مہنگے ترین جوتے پہنے ہوئے تھے اور اس کے پاس لاکھوں کا بیگ بھی موجود تھا۔اتنا ہی نہیں بلکہ سڈنی ایئرپورٹ سے اسے رولز رائس کار میں ہوٹل پہنچایا گیا، جہاں وہ یکم ستمبر تک قیام کرے گا۔واضح رہے کہ حسب اللہ میگومیدوف کو اپنے چھوٹے قد اور اپنی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل ہوئی۔ ان کا قد صرف 3 فٹ 3 انچ ہے اور بظاہر وہ ایک چھوٹے بچے کی طرح نظر آتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کی عمر 19 سال ہے۔مکسڈ مارشل آرٹ کے کھلاڑی محمد خبیب کا شمار بھی حسب اللہ کے دوستوں میں ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ان کے مداح انہیںچھوٹا خبیب بھی کہتے ہیں۔چھوٹے قد والے 19 سالہ روسی سوشل میڈیا اسٹار کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر 2 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جبکہ اب تک ٹک ٹاک پر ان کی ویڈیوز 4 ارب 70 کروڑ مرتبہ دیکھی جاچکی ہیں۔2

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button