پاکستان
کراچی کے قریب سمندر میں ہیرا مچھلی کا بڑا جھنڈ جال میں پھنس گیا

کراچی(این این آئی)کراچی کے قریب گہرے سمندر میں ماہی گیروں کو لاکھوں روپے مالیت کی ہیرا مچھلی مل گئی۔فشر فوک فورم کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق ہیرا مچھلی کا بڑا جھنڈ ماہی گیروں کے جال میں پھنسا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ہیرا مچھلی 600 سے 700 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی ہے۔دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ اتنی زیادہ تعداد میں کم گہرائی پر ہیرا مچھلی کا ملنا غیر معمولی بات ہے۔ہیرا مچھلی قیمتی اور ذائقے دار ہوتی ہے، جو مارکیٹ میں اچھی قیمت پر فروخت ہوتی ہے۔