پاکستان
اعصاب پر قابو رکھنے کی وجہ سے کامیابی ملی،کپتان بابر اعظم کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کر کے آخری اوور دیا، عامر جمال
لاہور( این این آئی)انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے آل رائونڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے عامر جمال نے کہا کہ اندازہ تھا 10 سے زیادہ رنز ہوئے تو دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔عامر جمال نے کہا کہ کراچی میں ہر میچ سے قبل مائنڈ بنا کر سوتا تھا کہ اگلے روز ڈیبیو ہے تاہم جب مجھے بتایا گیا کہ وہ میچ میں ڈیبیو کررہے ہیں تو میں رونے لگ پڑا تھا۔ڈیبیو کرنے والے آل رائونڈر عامر جمال نے بھروسہ کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بھی شکریہ ادا کیا۔