پاکستان
بھارتی ایجنسیوں نے وزیراعظم عمران خان کی گفتگو ہیک کرنے کیلئے پیگاسس پروگرام خریدا تھا، سابق وزیر کا انکشاف
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے عمران خان سے ایک بار نہیں کئی بار کہا ھا کہ وزیراعظم ہائوس میں بات کرنا محفوظ نہیں۔اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف نے عمران خان کو کہا تھا وزیراعظم ہائوس کو ڈی بگ کرنا چاہیے، آرمی نے جی ایچ کیو کی سائبر سکیورٹی محفوظ کر لی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی ایجنسیوں نے وزیراعظم عمران خان کی گفتگو ہیک کرنے کے لیے پیگاسس پروگرام خریدا تھا۔