پاکستان
18برس بعد ایئر لائن کو کراچی سے ادیس ابابا پروازوں کی اجازت مل گئی
کراچی(این این آئی)18برس بعد ایتھوپین ایئر لائن کو کراچی سے ادیس ابابا کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایتھوپین ایئر لائن کو ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔پروزاوں کی بحالی کیساتھ پاکستانیوں کیلئے معطل شدہ آن ارائیول ویزہ سولہت بھی بحال کر دی گئی، تاہم ایتھوپیا جانے والے مسافروں کی ایئر پورٹ پر سخت نگرانی کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق نگرانی کی ہدایات ایتھوپیا میں تعنیات پاکستانی سفیر کے مراسلے پر جاری کی گئیں۔