کھیل

آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت بڑی ٹیموں کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان

لاہور ( این این آئی) آسٹریلیا میں بارشوں نے کرکٹ کا مزہ کرکرا کر دیا، ابھی تک تمام 6کی 6ٹیموں کے پاس سیمی فائنل تک رسائی کا موقع ہے جبکہ میزبان کینگروز اور بابائے کرکٹ سمیت بڑی ٹیمیں بھی باہر ہو سکتی ہیں۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ گروپ ون کے دو میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر پوائنٹس ٹیبل مرکز نگاہ بن گیا، سرفہرست کیویز اور میزبان کینگروز سمیت بڑی بڑی ٹیموں پر سیمی فائنل میں رسائی کی خوشی اور اس دوڑ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کرکٹ سے زیادہ بارش کا کھیل جاری ہے، 28 اکتوبر کے دونوں میچ خراب موسم کی نذر ہو گئے اور روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے علاوہ سرفہرست نیوزی لینڈ سمیت چار ٹیموں کے تین تین پوائنٹ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button