پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ ،پہلے روز پولیس پر سوا دو کروڑ روپے کا خرچہ ہوا، پولیس نے مزید 5 کروڑ مانگ لئے

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا پہلا روز ہی پولیس کو کروڑوں روپے میں پڑ گیا ہے،پولیس کے اخراجات پولیس کی ڈیمانڈ سے تجاوز کرنے لگے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے 5کروڑ روپے کے فنڈز مانگے تھے تاہم پہلے روز ہی پولیس پر سوا دو کروڑ روپے کا خرچہ ہوگیا ہے ۔لانگ مارچ کی سکیورٹی پر 10 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اور ان کی صرف ایک دن کی تنخواہ کی مد میں ایک کروڑ 60 لاکھ روپے خرچہ آیا ہے، جبکہ پٹرول اور کھانے کی مد میں 60 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے لانگ مارچ کا دورانیہ طویل ہونے پر مزید فنڈز مانگے جائیں گے اور حتمی اخراجات کا تخمینہ لانگ مارچ مکمل ہونے پر لگایا جاسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button