پاکستان

ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کے بعد اب ایک اور لڑکی ان کی دلہن بننے کے لیے تیار ہو گئی

کراچی(این این آئی)ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کے بعد اب ایک اور لڑکی ان کی دلہن بننے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔عامر لیاقت کی اب تک تین شادیاں ہوچکی ہیں جو کہ فلاپ رہی ہیں ،تیسری شادی کے ناکام ہوتے ہی مختلف خواتین نے انہیں شادی کا پیغام بھیجا ،

چوتھی بیوی بننے کو تیار ایک اور خاتون نے عامر لیاقت کو شادی کے لیے خصوصی پیغام دیا ہے۔خاتون عالیہ شاہ نے ایک خصوصی انٹرویو میںکہا کہ میں عامر لیاقت کو اس وقت سے جانتی ہیں جب وہ جوان، خوبصورت اور پروگرام کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ورسٹائل ہیں اور یہ ہی ان کی خوبصورتی ہے، تین شادیوں کے ٹوٹنے پر کہا کہ مجھے سب معلوم ہے، دانیہ اور عامر لیاقت کا اپنا معاملہ ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ ایسے ہوسکتے ہیں، عامرلیاقت معصوم ہوسکتے ہیں۔عالیہ شاہ نے کہاکہ مجھے عامرلیاقت کی شخصیت اچھی لگتی ہے کوئی اور ٹارگٹ نہیں، وہ میرے آئیڈیل ہیں، یہ ضروری نہیں کہ مجھے جتنی ان سے محبت ہے وہ بھی اتنی کریں، میری ملاقات عامرلیاقت سے ابھی تک نہیں ہوئی، ابھی بھی لوگ ہیں جو ان کو پسند کرتے ہیں۔خاتون نے کہا کہ شادی کے لئے تیار ہوں ، عامر لیاقت کو دانیہ محبت نہ دے سکی ہو اس لئے علیحدگی ہوئی اور اگر وہ نشہ کرتے ہیں تو اتنی محبت دوں گی کہ وہ یہ سب چھوڑ دیں گے، عامر لیاقت سے شادی ہوجائے گی تو حق مہر بھی کچھ نہیں لوں گی، تین معاملات جو ان کے ساتھ ہوئے وہ دل برداشتہ نہ ہوں چاہنے والے ابھی بھی پسند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بھی ان کو چھوڑ چکی ہیں جس پر عامر لیاقت رنجیدہ ہوئے اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے دانیہ سے معافی بھی مانگی۔

دوسری جانب مجھ کو بھی تو لفٹ کرادے‘‘، مبینہ آڈیو لیک ہونے پر عامر لیاقت کا عمران خان پر طنز۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان مفاہمت سے متعلق ملک ریاض کی آڈیو لیک ہونے پر عامر لیاقت نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے

اور کہا ہے کہ میرا گھر توڑنے والے بچو گے تم بھی نہیں۔سابق وفاقی وزیر عامر لیاقت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے طنز کیا کہ وہ آصف زرداری سے مفاہمت کی لفٹ مانگ رہے ہیں

اور ساتھ ہی ماضی کے ایک مشہور گانے کے بول لکھے کہ مجھ کو بھی تو لفٹ کرادے، تھوڑی سی تو لفٹ کرادے۔عامر لیاقت نے لکھا کہ عمران خان تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست لیکن بچو گے تم بھی نہیں! جلد بشریٰ بیگم تمہیں چھوڑ جائیں گی،

سب پتا چل گیا ہے کہ تم نے کس کے ذریعے کتنی رقم ملک سے باہر بھیجی، بس اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے کی غلطی کر بیٹھے، دعا کرتا ہوں کہ تم الیکشن کبھی نہ جیتو۔عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ میں نے صرف مخالفت کی تھی لیکن عمران خان تم اتنے کینہ پرور نکلے کہ میرا گھر ہی توڑ ڈالا،

اگر مرد تھے تو دلائل سے مقابلہ کیوں نہ کیا؟ خان صاحب کے بقول میں نے 20 کروڑ روپے کا مہر لیا اسی لیے 11 کروڑ روپے کا مہر مانگنے کا کہا گیا۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان اور عامر لیاقت میں یہی فرق ہے کہ عمران بدلہ لیتا ہے اور عامر اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیوں کہ اس کی پکڑ بہت شدید ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button