پاکستان
پی ٹی آئی لانگ مارچ میں بھی گھڑی چور کے نعرے لگ گئے
لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں بھی گھڑی چور کے نعرے لگ گئے،عمران خان کے خلاف لگائے جانے والے نعروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل گئی ، ویڈیو میں ایک شخص کو عمران خان کا کنٹینر سامنے سے گزرتا دیکھ کر گھڑی چور گھڑی چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پی ٹی اٰئی پر تنقید کی اور ٹوئٹ میں ہر طرف گھڑی چور کے نعرے مکافات عمل لکھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی عمران خان کے سامنے گھڑی چور کے نعرے لگ گئے تھے۔